امریکہ میں بیروزگاری کی شرح میں مزید کمی آگئی
واشنگٹن ( اے ایف پی ) امریکہ میں بیروزگاری کی شرح میں مزید کمی واقع ہوگئی ۔ ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے متوقع ہدف پورا نہ ہونے کے باوجود بیروزگاری کی شرح کم ہوئی ہے ۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلے نومبر میں زیادہ کمی واقع ہوئی ہے ۔ بیروزگاری کی شرح جولائی 2008 ء سے اب تک کی کم ترین سطح پر ہے ۔