افغان فورسزکے اہلکاروں کی ہلاکت میں غیرمعمولی اضافہ، امسال 950مارے گئے

08 نومبر 2014

کابل (آن لائن) افغانستان میں نیشنل سکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ سال سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سے اہل کاروں کی ہلاکت میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آرمی، پولیس اور ائر فورس پر مشتمل افغان نیشنل سکیورٹی فورسز نے سال 2013 کے وسط میں طالبان اور دیگر گروپوں کے خلاف آپریشنوں کے قیادت سنبھالی تھی۔ افغان وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2013ء سے مارچ 2014ء کے دوران 1400 فوجی مارے گئے جبکہ اس سال مارچ سے ستمبر تک 950 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ افغان حکومت نے زخمیوں کے اعداد و شمار جاری نہیں کئے۔ پولیس کو فوج سے زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔