امریکہ اور یورپی یونین ایبولا کے خلاف مزید سرمایہ فراہم کریں گے

08 نومبر 2014

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی صدر اوباما مغربی افریقہ میں پائے جانے والے خطرناک ایبولا وائرس کے خلاف مزید 6ارب ڈالر امداد کی منظوری کیلئے نومنتخب کانگریس میں ایک بِل پیش کریں گے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے بھی اپنی امدادی رقم میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین  280 ملین یورو فراہم کرے گی۔