کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود چیئرمین زرعی تحقیقاتی کونسل کو نہ ہٹانے پر سیکرٹری نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی کو شوکاز نوٹس

08 نومبر 2014

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین زرعی تحقیقاتی کونسل کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود عہدے پر موجود ہیں۔ نجی ٹی وی پر خبر چلنے پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا اور سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی سیرت اصغر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر افتخار کو کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود کیوں نہیں ہٹایا گیا۔