صدر ممنون نے پی پی بھکر 2 میں اپیلٹ ٹربیونل کی منظوری دیدی
اسلام آباد (آئی این پی) صدر ممنون حسین نے حلقہ پی پی 48 بھکر2 میں اپیلٹ ٹربیونل کی منظوری دے دی۔ ممنون حسین نے پنجاب کے حلقہ پی پی 48 بھکر 2 میں اپیلٹ ٹربیونل کی منظوری دے دی ہے جو لاہور ہائی کورٹ کے 3ججز جسٹس محمد خالد محمود، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل ہو گا۔