ایران کیساتھ جوہری مذاکرات میں دشوار مراحل ابھی باقی ہیں : امریکہ

08 نومبر 2014

واشنگٹن(این این آئی+ اے ایف پی)وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابھی بھی ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں دشوار مراحل باقی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے 24نومبرکومذاکرات کی آخری تاریخ کے قریب آنے کے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ ایران کے حکام کو حتمی طور پر دشوار اور سخت فیصلے کرنے ہونگے ۔ارنسٹ نے کہا کہ ایران کے جوہری مسائل کے بارے میں، امریکہ کی دو اہم پارٹیوں کے درمیان یہ اتفاق پایا جاتا ہے کہ ایران کا جوہری مسئلہ حتمی طور پر سفارتی طریقے اور مذاکرات کے ذریعے حل ہو۔اے ایف پی کے مطابق ایڈوائزر سوسن رائس نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان داعش کیخلاف ملٹری تعاون  نہیں ہے۔