پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل

08 نومبر 2014

لاہور (خبر نگار) پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 54 ہزار سے زائد حجاج کرام کو 110 خصوصی حج اور شیڈول پروازوں کے ذریعے کراچی، لاہور ، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان ، سیالکوٹ، سکھر اور دیگر شہروں میں پہنچا کر گذشتہ روز مکمل ہو گیا۔ پی آئی اے نے حج آپریشن کے دوران 8 سو حجاج کو رنگون (برما) بھی پہنچایا۔