لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی زد میں آ کر 22 سالہ ذہنی معذور جاں بحق
احمدیار (این این آئی) لاہور سے کراچی جانے والی بابا فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر 22 سالہ ذہنی معذور جاں بحق ہوگیا۔ شرقی ریلوے پھاٹک کے نزدیک فیصل ٹائون کا علی نواز ریلو ے لائن عبور کر رہا تھا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔