پاکستان آگہی پروگرام، معلمات اور طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

08 نومبر 2014

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ ماڈرن گرلز ہائی سکول‘ دربار بابا مصطفی‘ مغلپورہ کی معلمات اور طالبات نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم مطالعاتی دورہ کیا۔ دریں اثنا موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹارز بوائز کالج فار بوائز‘ شاہدرہ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساہواڑی‘ مغلپورہ گرلز ہائی سکول مرید وال‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘ بوائز مڈل سکول‘ ترگڑھ‘ بارہ دری روڈ‘ شاہدرہ میں دو قومی نظریے پر لیکچرز دیئے۔