اسلام دین امن اور اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے : عبد الغفور حیدری

08 نومبر 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آ ئی ف کے مر کزی سیکرٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کے جلائے جا نے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے اور وہ اقلیتوں کے حقوق کا سب سے بڑا مخافظ ہے۔