تعلیم یافتہ قومیں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوتی ہیں: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عارف خان سندھیلہ ایم پی اے نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوتی ہیںوزیراعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ سکیم سے جدید تعلیم انگلیوں کے اشاروں کی مرہون منت ہے شیخوپورہ میں جلد طلباء و طالبات کیلئے یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائے جائیں گے جہاں کامرس ،انجینئرنگ کے شعبے بھی شامل ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر ضلع میں طلباء طالبات کیلئے یونیورسٹیوں کے کیمپس بنا رہی ہے تاکہ لوگوں کو بڑے شہروں میں جاکر تعلیم حاصل کرنے کے مشکل مرحلے سے بچایا جاسکے انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ملک میں قانون پر عملدرآمد کرواسکتا ہے قانون پر عملدرآمد کرنے سے قوموں کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی بیروزگاری میں کمی آرہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب کی اپنا روزگار سکیم سے ہزاروں نوجوانوں کو آسان شرائط پر گاڑیاں دی جارہی ہیں جس سے بیروزگاری میں کمی آئے گی ۔