خون کا سودا نہیں کیا، ہر صورت قصاص لیں گے: عوامی تحریک

08 نومبر 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار)  عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ خون تو دور کی بات کارکنوں کے پسینے کا بھی سودا نہیں ہو سکتا،  قصاص ہر صورت لیا جائیگا۔  واہگہ بارڈر دہشت گردی کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہداء ماڈل ٹائون اور سانحہ واہگہ بارڈر دہشتگردی کے دوران شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے الگ الگ ملاقات میں گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد انقلاب ڈاکٹر طاہر القادری عوام کے حقوق اور پاکستان کے وقار کی جنگ لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر تا کراچی ملک جل رہا ہے، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان قابل فخر قربانیاں دے رہی ہیں مگر صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام امن کے ثمر سے محروم ہیں۔