امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ تعصب پر مبنی ہے : علامہ ریاض

08 نومبر 2014

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں پر فائرنگ قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکی محکمہ دفاع کی گمراہ کن رپورٹ تعصب پر مبنی ہے،  پاکستان نہیں بھارت دہشت گرد ملک ہے جو امریکہ کا اتحادی اور لاڈلہ ہے جبکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مسلسل جنگ لڑ رہا ہے۔