یو ایم ٹی میں 25 ملین کے سکالرشپس کی تقسیم، لڑکیاں بازی لے گئیں

08 نومبر 2014

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں ریکٹر اور ڈین میرٹ ایوارڈ تقریب ہوئی جس میں بی ایس، ایم ایس اور ایم فل کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات میں 25 ملین کے سکالر شپ تقسیم کیے گئے۔ سکالرشپ جیتنے والوں میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے۔ ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی اعلیٰ تعلیم اور کوالٹی میں یقین رکھتی ہے۔ ذہین بچے پاکستان کا مستقبل ہیں انشاء اللہ محنت ولگن سے ملک سنواریں گے۔ دو سو پچانوے طلبہ میں ایو ارڈ تقسیم کیے گئے جن میں سے 85 طلبہ نے ریکٹر میرٹ ایوارڈ جبکہ 210 طلبہ نے ڈین میرٹ ایوارڈ حاصل کیے۔ سکالرشپ تقریب میں کنٹرولر امتحانات عمران زاہد اور یو ایم ٹی کے متام سکولز کے ڈینز اور ڈائریکٹرز نے بھی بھرپور شرکت کی۔