حقوق اہلسنت محاذ نے دہشت گردی کیخلاف یوم مذمت منایا

08 نومبر 2014

لاہور( خصوصی نامہ نگار) حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں یوم مذمت منایا گیا ۔ مساجد میں مذمتی قرارداتیں منظور کی گئیں ۔ حقوق اہلسنت محاذ کے مرکزی امیر مولانا پیر سید شاہد حسین گردیزی ، مولانا احمد شکیل صدیقی ، مولانا دلشاد نورانی ، پروفیسر محمد حسین رضوی ، مولانا مراتب علی قادری ، مولانا مبارک علی ، مولانا سید اقبال حسین شاہ ، مولانا محمد علی اور دیگر مقررین نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دہشت گردی ضرب عضب آپریشن کو ناکام کرنے کی بہت بڑی سازش ہے ۔