پیپلزپارٹی، مڈٹرم اور عام انتخابات کیلئے تیار ہے: منظور وٹو

08 نومبر 2014

لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی مڈٹرم اور عام انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہے۔  آزاد، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔2013کے انتخابات میں ہمیں ہرایا گیا  ۔97میں بھی ہروایا گیا تھا مگر2002میں  پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تھی۔ تحریک انصاف کے کئی ایم این اے استعفیٰ نہیں دینا چاہتے۔ حکومت کا استعفے قبول نہ کرنا قابل قدر ہے۔تحریک انصاف کے پی کے میںاستعفے نہیں دینا چاہتی جو  دوہرے معیار کا مظہر ہے۔ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی حمایت نہیں کر رہی وہ تو صرف جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی پنجاب کے دفتر میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس میاں منظور احمد وٹو کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں تنویر اشرف کائرہ، ثمینہ خالد گھرکی، راجہ ریاض،ڈاکٹر عاشق فردوس اعوان،  عزیزالرحمن چن، غلام فرید کاٹھیا،چوہدری منظور،غلام محی الدین دیوان، مشتاق اعوان،سہیل ملک، افنان صادق بٹ،میاں عبدالوحید، میاں ایوب، عبدالقادر شاہین، چوہدری اسلم گل، ڈاکٹر خیام نے شرکت کی۔اجلاس میں واہگہ بارڈر پر دہشتگردی اور قصور میں مسیحی برادری کے دو ممبران کو زندہ جلانے کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔