امام حسین ؓ نے اسلام کا پرچم بلند کر دیا : اشرف جلالی

08 نومبر 2014

 لاہور(خصوصی نامہ نگار ) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ سیدنا امام حسینؓ  کے نقش قدم پر چل کر ہی حالات کا مقابلہ اور ظالم و جابر انسانیت کے دشمنوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔ امام حسینؓ  اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں اپنی جانوں کی قربانی دیکر دین اسلام کے پرچم کو بلند کیا اور رہتی دنیا تک مثال قائم کردی ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔