مسیحی جوڑے کے قتل میں ملوث ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے : خواتین ( ق) لیگ

08 نومبر 2014

لاہور ( لیڈی رپورٹر )ق لیگ کی صدرخدیجہ فاروقی اورجنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی نے کوٹ رادھاکشن کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ واقعہ کی شفات تحقیقات کروائی جائیںاورملزمان کوقرارواقعی سزادی جائے۔انہوںنے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ہاؤس میں اجلاس سے خطاب میں کیا۔اس موقع کہاگیاکہ اسلام رواداری، صبرو تحمل اورغیر مسلموں کے ساتھ حسن سلوک کا دین ہے ۔سابق ایم پی اے پروین سکندر گل و سیکرٹری انفارمیشن پنجاب کنول نسیم نے کہاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت قانون سازی ہونی چاہئے ۔ سابق ایم پی اے لبنیٰ طارق، شبنم ظفر چودھری، تبسم ناز نے بھی خطاب کیا ۔