واسا کے بارے میں جائیکا کی رپورٹ جاری ، پیشہ وارانہ مہارت کو گریڈ اے ، ریونیو کلیکشن کو گریڈ بی دیدیا گیا

08 نومبر 2014

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جاپانی تنظیم جائیکا نے واسا لاہور کی کارکردگی کو جانچنے کے بعد رپورٹ جاری کر دی ۔ جس کے مطابق عملے کی پیشہ وارانہ تربیت اور مہارت کو گریڈ  اے جبکہ ریونیو کلیکشن کو گریڈبی دیا گیا ۔ جائیکاکے ماہر  یارائی ساٹو نے گزشتہ روز پانی کے حوالے سے ایک سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئے واسا حکام پر زور دیا کہ ریونیوکلیکشن کو بڑھانے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی سے سروے کرایا جائے تاکہ پتہ چل سکے کہ لاہور میں قانونی اور غیر قانونی کتنے کنکیشنز ہیں۔ڈائریکٹر واسا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے واسا کو 12 لوگوں پر مشتمل پولیس فورس فراہم کرنے کی سمری منظور کرلی ہے۔ جس کی بدولت واسا کے 3003 نادہندگان سے 467.00 ملین ریکوائر ی کی جائے گی ۔