الاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام ٹائون شپ میں کل فری آئی کیمپ لگایا جائیگا

08 نومبر 2014

لاہور (پ ر) عالمی یوم ذیابیطس پر کل 9 نومبر بروز اتوار اخوت ہیلتھ سنٹر ٹائون شپ میں الاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام 212 واں آئی کیمپ لگایا جا رہا ہے جس میں آنکھوں کا معائنہ، ادویات اور عینکوں کی فراہمی مفت ہو گی۔ ذیابیطس کے مریض بھی چیک کئے جائیںگے۔