بجلی مہنگی کر کے حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا: میاں مقصود

08 نومبر 2014

لاہور(خصوصی نامہ نگار)  امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باوجود نرخوں میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے گرمی کم ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوئی اور سردیاں ابھی آئی نہیں تو گیس کی لوڈشیڈنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔ بجلی اور گیس کی بندش پر لوگ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔