انٹر امتحانات 6 طالب علم نقل کرتے 2 دوسروں کی جگہ امتحان دیتے پکڑے گئے

08 نومبر 2014

لاہور (سٹاف رپورٹر) انٹر میڈیٹ پارٹ II ضمنی امتحان پیر کے دوران لارنس روڈ، امتحانی مراکز سے 06 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جن کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیسز بنا دیئے گئے جبکہ سمیع اللہ رول نمبر 133934 کی جگہ ذیشان مصطفی اور امیدوار ساجد رولنمبر 128005 کی جگہ سلمان خالد پیپر دیتے ہوئے پکڑے گئے۔