دھرنے کی سیاست کرنیوالے ناکام ہونگے : ندیم کمبوہ

08 نومبر 2014

لاہور( خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور یونین کونسل 39 سے چیئرمین کے امیدوار ندیم احمد  کمبوہ نے کہا کہ 30 نومبر کو اسلام آباد میں طاقت کا مظاہرہ کرنے والے ناکام ہو جائیں ۔ عوام جھوٹ کی سیاست کرنے ڈرامہ باز اور دھرنے دینے والے سیاست دانوں کو مسترد کرکے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے والے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں دھرنے کی وجہ سے ملک میں عوام کو بہت کم ریلیف مل رہا تھا دھرنے ختم ہونے کے ساتھ ہی حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات ، ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کرکے شاندار ریلیف دیا ہے ۔