شیخوپورہ: گرلز کالج میں لیپ ٹاپ کی تقسیم ڈاکو طالبات سے 7 چھین کر لے گئے

08 نومبر 2014

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی )گرلز کالج میں منعقدہ لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کے ختم ہوتے ہی جب طالبات اپنے اپنے لیپ ٹاپ لیکر گھروں کو جانے لگیں تو کالج سے تھوڑے ہی فاصلہ پر موٹرسائیکلوں پر سوار ڈاکوئوں نے طالبات سے 7لیپ ٹاپ چھین لئے جبکہ خوف سے ایک طالبہ کا لیپ ٹاپ گرنے سے ٹوٹ گیا۔ اس موقع پر موجود متعدد طالبات ڈر سے زوروقطار رونا شروع ہوگئیں جبکہ ضلع پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر تھے جس سے یہ واردات ہوئی۔ طالبات نے کہاکہ تقریب کے آغاز پر خاردار تار لگا ئی گئی مگر بعدازاں پولیس سکیورٹی نام کی کوئی چیز نہ تھی۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...