تحریک انصاف کے روئیے میں تبدیلی‘ حکومت کیساتھ مذاکرات کی بحالی کا امکان

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان تحریک انصاف کے طرزعمل میں نما یاں تبدیلی کے بعد حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان آئندہ ہفتے مذاکرات کی بحالی کا امکان ہے۔ سراج الحق مذاکراتی عمل میں حکومت کی عدم دلچسپی کا شکوہ کرچکے ہیں، شاہ محمود قریشی جنہوں نے عمران خان کی ہدایت پر حکومت سے مذاکرات ختم کر دئیے تھے، اب مذاکرات کی بحالی کی دہائی دے رہے ہیں۔ اب وہ بین السطور انتخابی دھاندلی کے معاملے کی تحقیقات مکمل نہ ہونے تک سپیکر قومی اسمبلی کو اپنے ارکان کے استعفے’’منجمد‘‘ رکھنے کی خواہش کا اظہار کررہے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے ساتھ والی اپنی نشست پر براجمان ہوں گے؟ تو شاہ محمود قریشی نے برجستہ جوابدیا کہ’’اگر انتخابات 2013ء کی تحقیقات کے نتیجہ میں شفافیت ثابت ہوجائے تو ہم اسمبلیوں میں آکر اپنا کردار ادا کریں گے‘‘۔ اسحاق ڈار اتوار کو وطن واپس آرہے ہیں، وہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے رابطہ کرکے مذاکرات کی دعوت دیں گے۔ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے تحت انتخابی دھاندلیوں پر تحقیقات پر آمادہ ہوگئی ہے جب اس نے جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد جیسے ججوں سے تحقیقات کی حمایت کی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کے معاملہ پر وزیراعظم سپریم کورٹ کو خط لکھ چکے ہیں تاہم انہوں اس بات کا عندیہ دیا کہ ٹی او آر تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔ ذرائع کے مطابق سراج الحق بھی وزیراعظم کی چین سے واپسی کے منتظر ہیں اور وہ عمران خان سے ہونیوالی ملاقات سے آگاہ کریں گے۔ عمران خان کے مطالبے پر مذاکرات کی بحالی حکومت دھرنا ختم کرنے کی شرط عائد کریگی۔
کیا وزیراعظم بھی چیئرمین سینٹ جیسا ہو گا
وزیراعظم بھی چیئرمین سینٹ سنجرانی کی طرح کا ہو گا۔ عمران خان کو بھی اوپر سے ...
چوہدری شجاعت حسین کا ’’کڑوا سچ‘‘۔۔1
تین سال قبل کی بات ہے مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا ...
چیف جسٹس اپنی بات سنا دیتے ہیں کوئی اور بولے تو پابندی لگا دیتے ہیں: ...
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ ملک ...
خالد مقبول خواتین کے ساتھ نامناسب روئیے کو روکیں، فاروق ستار
کراچی( خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ...
تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی اور تبدیلی کا پول چیف ...
پشاور(بیورورپورٹ)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی ...
تین تھیٹرز میں پرانے ڈرامے فنکاروں کی تبدیلی کیساتھ پیش
ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر کے تین تھیٹروں میں پرانے ڈرامے فنکاروں کی تبدیلی ...