شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 137واں یوم ولادت کل منایا جائیگا

08 نومبر 2014

لاہور (ثناء نیوز) مفکر پاکستان ،حکیم امت اور شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبالؒ کا 137واں یوم ولادت (کل) 9نومبر بروز اتوار کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ اس روز کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف ادبی ،سیاسی وغیر سیاسی تنظیمیں، این جی اوز اور فلاحی اداروں کے زیر اہتمام مختلف سیمینارز،کانفرنسز،مذاکرے ،مباحثے  اورپروگرام تشکیل دیئے جائیں گے جن میں مقررین حکیم امت کی قیام پاکستان کے لئے انکی لازوال فکری ،ادبی اور سیاسی جدوجہداور انکی  قوم کیلئے ادبی خدمات شعرو شاعری پر تفصیل سے روشنی ڈالیں  گے اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کریں گے۔