تمام بنکوں کو عدالت کے ذریعے 100 فیصد رقم کی ادائیگی کی جاچکی ہے: ترجمان شریف خاندان

08 نومبر 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) شریف خاندان کے ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع اس خبر کی پرزور تردید کی ہے کہ شریف خاندان اور اتفاق گروپ نے عدالتی حکم پر ہونیوالی چار صنعتی یونٹوں کی نیلامی کے بعد صرف اصل زر واپس کیا ہے اور مارک اپ کی مد میں کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ نہ صرف تمام بنکوں کو عدالت کے ذریعے سو فیصد رقم کی ادائیگی کر دی گئی ہے بلکہ ان صنعتی یونٹوں نے خود عدالت سے رجوع کر کے تمام مارک اپ کی ادائیگی کے سلسلے میں حکم حاصل کیا ہے تاکہ بینکوں کا سو فیصد قرض ادا ہوجائے۔