ہائیکورٹ : نیلم جہلم پاور منصوبے کی آڑ میں بجلی بلوں پر عائد ٹیکس کیخلاف درخواست کی سماعت
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے نیلم جہلم پاور منصوبے کی آڑ میں بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس کے خلاف دائر درخواست کی سماعت اٹھارہ دسمبر تک ملتوی کر دی۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے نیلم جہلم پراجیکٹ ختم کر دیا ہے مگر اسکے باوجود بجلی کے بلوں پر غیر قانونی طور پرمنصوبے کے نام پر ٹیکس عائد کر کے اربوں روپیہ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔