عدالتی حکم عدولی پر ایک ایس ایچ او کی تنخواہ قرق، دو کو شوکاز نوٹس

08 نومبر 2014

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے عدالتی احکامات کی مسلسل عدم تعمیل کی بناء پر ایک ایس ایچ او کی تنخواہ قرق جبکہ دو کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو ان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز حسن اعوان نے قتل کے مقدمہ میں ضمنی چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ہنجروال کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم دیا۔عدالتی احکامات کے باوجود کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ اور بادامی باغ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔