ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے : طیب حفیظ چیمہ

08 نومبر 2014

 لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ تجاوزات قائم کرنیوالوں کے خلاف مجموعی طور پر مختلف تھانوںمیں 305مقدمات درج کروائے ہیںسی ٹی او نے کہا کہ خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر 88، ون ویلنگ پر 58،ون وے کی خلاف ورزی پر 23،ٹریفک کے بہائو میں خلل پیدا کرنے پر 101،تجاوزات قائم کرنے پر8،سڑکوں پر گندگی پھیلانے والی گاڑیوں کیخلاف 12اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب 15 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 305 مقدمات درج کروائے ہیں۔