فیروز والہ: آٹھویں جماعت کا طالب علم اغواء

08 نومبر 2014

فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹائون میں نامعلوم افراد نے چودہ سالہ طالب علم کو اغواء کر لیا بتایا گیا ہے کہ رانا ٹائون کے رہائشی عبدالغفار خان کا چودہ سالہ بیٹا آٹھویں جماعت کا طالب علم زین خان گھر سے سکول گیا جو واپس گھر نہ آیا نامعلوم افراد نے طالب علم کو راستے میں اغواء کرنے کے بعد روپوش ہو گئے۔