5 افراد کی پراسرار ہلاکت، پولیس نے 2 کو نشئی قرار دیدیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ قلعہ گجر سنگھ اور ٹبی سٹی کے علاقہ میں 5افراد پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں 35سالہ اور تھانہ ٹبی سٹی کے علاقہ میں 55سالہ شخص کی لاش سڑک پر پڑی تھی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دیا پولیس کے مطابق متوفی دیکھنے میں نشئی لگتے ہیں۔ موہنی روڈ کے قریب سے 60 سالہ نامعلوم کی لاش جبکہ نولکھا کے علاقہ میں لاہور ہوٹل کے قریب فٹ پاتھ پر سے 50 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔ دریںاثناء تھانہ پرانی انارکلی کے علاقہ میں 70 سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی ہارٹ اٹیک سے مارا ہے واقع کی رپٹ درج کرلی گئی ہے جبکہ اس کے ورثاء کی نشاندہی بھی ہوئی ہے اور لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔