پولیس افسران کی تمام ڈویژنز کی مساجد میں کھلی کچہریاں، عوام کے مسائل سنے

08 نومبر 2014

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرشہر کی تمام ڈویژنز کی مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں جہاں لوگوں کے مسائل سن کر حل کئے گئے جن میں ایس پی سٹی اسد سرفراز خان نے جامع مسجدگلزار مدینہ گول گرائونڈ کریم پارک شفیق آباد،ڈی ایس پی شاہدرہ سرکل عابد حسین نے مسجدجامع حنفیہ کوٹ شہاب دین،ڈی ایس پی لوئر مال نوید ارشاد نے عثمانیہ مسجدبلال گنج،ڈی ایس پی ریس کورس صفدر رضا کاظمی نے مسجد شہدائ،ڈی ایس پی مغلپورہ عبدالقیوم نے شاہ بلاول مسجد،ڈی ایس پی مسلم ٹائون عمران عباس نے جامع مسجد ڈی بلاک،ڈی ایس پی برکی طالب حسین نے مدنی مسجد نقشبندی ،ڈی ایس پی اچھرہ رانا اسلام نے شاہ جمال دربار اورڈی ایس پی کاہنہ اقبال حسین شاہ نے جامع مسجدپیر والی کاہنہ میں نمازِ جمعہ کے بعدکھلی کچہریاں لگائیں۔