برازیل میں دیوار کو بدنما کرنے پر گلوکار جسٹن بیئبر پر فرد جرم عائد
برازیل میں دیوار کو بدنما کرنے پر گلوکار جسٹن بیئبر پر فرد جرم عائد
ریوڈی جنیریو (بی بی سی اردو) برازیل میں پولیس کا کہنا ہے کہ ریو ڈی جنیریو کی ایک دیوار کو بدنما کرنے پر کینیڈا کے گلو کار جسٹن بیئبر پر فرد ج±رم عائد کی گئی ہے۔ دیوار پر جسٹن بیئبر کی تصویرگرفیٹی آرٹ کی صورت میں پینٹ کی گئی تھی۔ جسٹن بیئبرکو دیوار خراب کرنے کے جرم میں ایک سال تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔برازیل میں عمارات کو بدنما کرنا جرم ہے۔ اور جس کی کم سے کم سزا ایک سال جیل یا جرمانہ ہے۔ برازیل کے حکام نے جسٹن بیئبر کے خلاف مقدمے کو ’چھوٹا جرم‘ قرار دیا ہے۔ ادھر جسٹن بیئبر کی انتظامی ٹیم نے اس حوالے سے کوئی تصبرہ نہیں کیا ہے۔
جسٹن بیبر