روبوٹک ہاتھ کیلئے 2013 کا ٹیکنالوجی ایوارڈ

لندن (بی بی سی اردو) امریکی یونیورسٹی کے طلبہ کو بیٹری سے کام کرنےوالے مشینی ہاتھ کی تیاری پر 2013 کا جیمز ڈائسن ایوارڈ دیا گیا ہے۔ پنسلوینیا یونیورسٹی میں مکینیکل انجینئرنگ کے چار طلبہ نے ’ٹائٹن آرم‘ نامی یہ مشینی ہاتھ ڈیزائن کیا ہے۔ روبوٹک ہاتھ کمر کے درد کا شکار افراد کی تکلیف دور کرنے اور پٹھوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اس ہاتھ کی مدد سے لوگ اپنے کام کے دوران بھاری اشیا کو آسانی سے اٹھا سکتے ہیں۔ اس روبوٹ ہاتھ کو آٹھ مہینوں میں بنانے والی ٹیم کے ارکان 48 ہزار امریکی ڈالر کے انعام میں حصہ دار ہوں گے۔ جیمز ڈائسن ایوارڈ کا دوسری پوزیشن کا انعام ایک جاپانی ٹیم کو دیا گیا جنہوں نے ایک ایسا ہاتھ بنایا تھا جو سنسرز کی مدد سے دماغ کے اشاروں کو پڑھ سکتا تھا۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی طلبہ کی ایک ٹیم کو ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کے لئے بنائے گئے پلاسٹک کور پر تیسرے انعام سے نوازا گیا۔
مشینی ہاتھ/ ایوارڈ
اپنے بیٹے کی ہم عمر نظر آنیوالی برطانوی خاتون
لندن (نیٹ نیوز) انڈونیشیا کی پشپا دیوی اور چین کی لیو یلن کے بعد اب ایک ...
نقیب اللہ قتل کیس:رائو انوار واقعہ کا ذمہ دار قرار
سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق ایس ایس پی ...
ڈالر کی قدر بڑھ کر 118 روپے سے تجاوز کرگئی
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر118روپے سے تجاوز ...
2013 میں جے یو آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا ‘فضل الرحمن
اسلام آباد ( آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ...
2013 کے انتخابات میں ہمیں بزور طاقت انتخابی عمل سے باہرکیا،شاہی سید
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے مردان ...
بچوں کے تحفظ کیلئے کاوشوں پر روزنامہ نوائے وقت کیلئے ”چائلڈ فرینڈلی ...
اسلام آباد(سٹی رپورٹر) بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف سرگرداں ادارے ...