ٹوئٹر نے ایک شیئرکی قیمت 26 ڈالر مقرر کر دی

08 نومبر 2013

نیویارک (بی بی سی اردو) دنیا کی مقبول مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک شیئر کی قمیت 26 ڈالر مقرر کی ہے۔ نیویارک کے بازارِ حصص این وائے ایس ای میں حصص کی فروخت شروع کرنے سے پہلے ٹوئٹر نے نئی قمیت کا اعلان کیا ہے۔ ٹوئٹر کے دو کروڑ صارفین ہیں جو ایک دن میں 50 کروڑ سے زیادہ ٹویٹس کرتے ہیں۔ فیس بک نے گذشتہ سال مئی میں اپنے حصص فروخت کے لیے پیش کیے تھے اور اس کے بعد سے ٹوئٹر حصص فروخت کے لیے پیش کرنے والی ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹوئٹر کے حصص فروخت ہونے پر سرمایہ کار پرجوش ہیں کیونکہ ٹوئٹر میں ترقی کرنے کی استعداد موجود ہے۔ تاہم ایڈن زولر کے مطابق ٹوئٹر کو آگے بڑھتے ہوئے اس کی قدر سے وابستہ امیدوں پر پورا اترنا ہو گا اور اسے دکھانا ہو گا کہ وہ مستحکم کاروبار کے لیے کیا حکمتِ عملی اختیار کر رہا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں
ٹوئٹر شیئر