کولکتہ ٹیسٹ :بھارت کے6وکٹوں پر 354رنز

08 نومبر 2013

کولکتہ(سپورٹس ڈیسک) کولکتہ ٹیسٹ میں روہیت شرما اور ایشون کی شاندر بیٹنگ بھارت کو ویسٹ انڈیز پر ایک سو بیس رنز کی برتری دلادی۔ بھارت کی 156 پر6 وکٹیں گر گئیں‘ شرما نے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنائی وہ 127 رنز بناکر ناٹ آوٹ ہیں جبکہ ایشون کو سنچری کیلئے8 رنز درکار ہیں۔ شین شیلنگ فورڈ نے ڈیبیو ٹیسٹ میں4کھلاڑیوں کا شکار کیا۔