انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ لاہور ریجن نے جیت لیا

08 نومبر 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی نیشنل انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2013ءلاہور ریجن کی ٹیم نے جیت لیا۔ مریدکے کنٹری کلب میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں لاہور ریجن نے اسلام آباد ریجن کی ٹیم کو 66 رنز سے مات دی۔ اس میچ میں لاہور ریجن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 119 رنز بنائے جس میں نمرا عمران نے 35، کائنات حفیظ نے 33 اور فریحہ محمود نے 23 رنز بنائے۔ جواب میں اسلام آباد ریجن کی ٹیم صرف 53 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی، فضیلہ اخلاق نے 21 نمایاں رنز بنائے۔ لاہور کی جانب سے با¶لنگ میں نمرا عمران، کنول، کائنات اور وحیدہ اختر نے دو دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی پی سی بی ویمن ونگ کی چیئرپرسن بشریٰ اعتزاز تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔