پاکستان جنوبی افریقہ چوتھے ون ڈے میں آج مدمقابل....سیریز برابر کرینگے : مصباح‘ کامیابی کیلئے پرعزم ہیں : ڈویلیئرز
پاکستان جنوبی افریقہ چوتھے ون ڈے میں آج مدمقابل....سیریز برابر کرینگے : مصباح‘ کامیابی کیلئے پرعزم ہیں : ڈویلیئرز
ابوظہبی+لاہور(سپورٹس ڈیسک+سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہو گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ سیریز برابر کرنے کیلئے بلے بازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ہم سیریز بچانا چاہتے ہیں، بلے بازوں کو بڑا سکور کرنا ہو گا۔ کامیابی کیلئے بلے باز پہلے 20، پھر 30 اور بعد میں آگے کا سوچیں۔ جب اچھا آغاز کر لیتے ہیں تو اسے برقرار رکھنا چاہئے۔ 250 رنز کا ہدف ذہن میں رکھنا ہو گا، آج ہر صورت میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی تاکہ سیریز برابر کر سکیں۔ قومی ٹیم میں آج عمر امین کی جگہ صہیب مقصود، عمر اکمل کی جگہ سرفراز احمد اور وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کو موقع دیا جا سکتا ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ ڈیل سٹین ہمارا بہترین با¶لر ہے۔ وہ اپنی رفتار کے ذریعے مخالف بلے بازوں کو دبا¶ میں لاتا ہے۔ آج سیریز میں کامیابی کیلئے کھیلیں گے۔ تمام کھلاڑی فتح کیلئے پُرعزم ہیں۔ آج کا میچ بھی آسان نہیں لیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چےف سلیکٹر محمد الیاس کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں ٹاس اہم کردار ادا کرے گا اور 225 سکور میچ وننگ ہوگا۔ ٹیم کی جیت مصباح کی ذمہ داری نہیں اس کے لئے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ آج بلے بازوں کو ٹیسٹ کی طرز پر وکٹ پر رکنا ہوگا۔ بلے بازوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو پاکستان کو فتح حاصل ہو گی ۔سعید اجمل اورشاہد آفریدی کی موجودگی میں بڑسکور کرنا مشکل ہو گا۔