ہاکی ورلڈکپ 2018ءکی میزبانی بھارت کو مل گئی

08 نومبر 2013

لوزین (نوائے وقت رپورٹ) ہاکی ورلڈکپ 2018ءکی میزبانی بھارت کو مل گئی۔ ایف آئی ایچ کے مطابق 2018ءکا ہاکی ورلڈکپ یکم دسمبر سے 16 دسمبر تک بھارت میں ہو گا۔ مردوں کا ہاکی ورلڈکپ بھارت جبکہ خواتین کا انگلینڈ میں ہو گا۔ ایف آئی ایچ کے صدر لینڈرو نیگرے نے ایونٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مبارکباد کے مستحق ہیں۔ امید ہے کہ دونوں ممالک ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے۔ ہاکی کھیلنے والے ممالک کی 16 ٹیمیں شریک ہونگی۔