عمران خان نے نیٹو سپلائی بند کرنے کا عندیہ دیکر عوام کے امنگوں کی ترجمانی کی: خالد جاوید

08 نومبر 2013

 ملتان (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری خالد جاوید وڑائچ نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیٹو سپلائی بند کرنے کا عندیہ دے کر اس ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے وقت آ گیا ہے کہ قوم اپنی خودمختاری کا سودا کرنے والی قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ خود نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم ہو اس لئے وہ مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کر رہا ہے جس کے لئے اب ضروری ہو چکا ہے کہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے وہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے اور نیٹو سپلائی کی بندش سے بہتر اور کوئی راستہ نہیں ہو سکتا۔