زکریا یونیورسٹی کا سالانہ و ضمنی امتحان ایک ساتھ کرانے کا فیصلہ

08 نومبر 2013

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی ڈین و چیئرمین کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ علقمہ کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں امسال ایم اے / ایم ایس سی سالانہ امتحان 2013 ءاورضمنی امتحان 2013 ءایک ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سالانہ امتحان کے نتائج 60 روز کے اندر جاری کرنے کی تجویز پیش کی گئی جس کے تحت متعلقہ شعبہ جات جوابی کاپیوں کی مارکنگ 50 روز کے اندر مکمل کرکے کنٹرولر آفس کو واپس بھجوانے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر مارکنگ معاوضہ جات ادا نہیں کئے جائیں گے اجلاس میں فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت جاری مختلف پروگرامز کی اسناد پرفاصلاتی تعلیم ویک اینڈ پروگرام تحریر کرنے کی تجویز بھی دی گئی اسی طرح یونیورسٹی آئی ٹی سسٹمپر بھی شدید تنقید کی گئی جس پر وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں انٹرنیٹ نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔