یاسر عرفات کے قتل کی انکوائی کی عالمی سطح پر کرائی جائے: پی ایل او

08 نومبر 2013

رملہ (آن لائن) سوئٹزرلینڈ کے فارنسک ماہرین فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو 2004 میں تابکاری مادہ پلونیم دے کر ہلاک کر نے کے تصدیق کر دی۔ الجزیرہ ٹیلی ویژ ن نے 2012 میں اپنی ایک تحقیقی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پیرس کے ہسپتال میں یاسر عرفات کے زیر استعمال برتنوں میں پلونیم دو سو دس زہر کے اثرات پائے گئے ہیں۔ اسرائیل کے دفترِ خارجہ کے ترجمان نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ سائنس نہیں بلکہ محض ایک ڈرامہ ہے۔ اسرائیل نے یاسر عرفات کو ہلاک کرنے کے الزامات کی ہمیشہ تردید کی ہے۔ اسرائیل کا موقف رہا ہے کہ پچہترسالہ عرفات نے ایک غیر صحتمندانہ طرز زندگی اپنا رکھا تھا۔
اسرائیل