باغیوں کے خلاف جنگ الجزائر کے تنازع جیسی ہے: بشار الاسد
باغیوں کے خلاف جنگ الجزائر کے تنازع جیسی ہے: بشار الاسد
دمشق (اے پی پی) شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ باغیوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ الجزائر کے اس تنازع جیسی ہے جس نے ماضی میں پورے ایک عشرے تک الجزائر میں تباہی مچا دی تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات انہوں نے دارالحکومت دمشق میں الجزائر کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ واضح رہے کہ دمشق حکومت شامی باغیوں کو دہشت گرد قرار دیتی ہے اور صدربشارالاسد کے مطابق الجزائر کے عوام کی شامی تنازعے کے بارے میں سوچ اس لئے حیران کن نہیں ہے کہ ماضی میں انہیں بھی اس وقت شامی عوام کی طرح دہشت گردی کا سامنا رہا ہے۔ یاد رہے کہ الجزائر نے اب تک عرب لیگ کے شام کے خلاف فیصلوں میں اپنی رائے نہیں دی۔
بشار الاسد