امریکہ کے ہم پلہ ہونے کا عزم ‘ یورپی اتحاد کی الگ خفیہ ایجنسی قائم کی جائے گی
امریکہ کے ہم پلہ ہونے کا عزم ‘ یورپی اتحاد کی الگ خفیہ ایجنسی قائم کی جائے گی
برسلز (اے پی پی) یورو کمشن کے نائب سربراہ ویوین ایڈنگ نے کہا ہے امریکہ کا ہم پلہ ہونے کے لئے یورپی اتحاد کی خفیہ ایجنسی کا قیام 2020ءتک عمل میں آسکتا ہے۔ بریفنگ میں ترجمان مین آندر ہوا نے کہا کہ یورپی اتحاد میںشامل ملکوں کو خفیہ ایجنسیوں میں تعاون بڑھانے اور اتحاد کی اپنی خفیہ ایجنسی قائم کئے جانے کے بارے میں اتفاق کرلینا چاہئے۔ ترجمان نے کمشن کے نائب سربراہ ویوین ایڈنگ کی طرف سے دی جانے والی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا ہم پلہ ہونے کے لئے ایسا اقدام کیا جاسکتا ہے۔اور اس کے لئے نیا ڈھانچہ تشکیل دیئے جانے کی خاطر یورپی اتحاد کے سمجھوتے میں تبدیلی کی جانی پڑے گی۔ یورو کمیشن کی ترجمانوں کی رابطہ کار پیاہانس نے کہا ہے کہ فی الحال صرف سیاسی سطح پر بات چل رہی ہے اس معاملے میں بہت کچھ دیکھنا ہوگا تاکہ جو مدت بتائی گئی ہے اس تک بات طے کی جاسکے۔
اتحاد/خفیہ ایجنسی