بلوچستان میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری، نئے چہرے سامنے آ رہے ہیں

08 نومبر 2013

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 7 دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ گذشتہ روز بھی جاری رہا۔صوبائی الیکشن کمشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے کوئٹہ میں تین مقامات مقرر کئے۔ بلوچستان بھر میں 7189 نشستوں پر مقابلہ ہو گا اور ،نئے چہرے سامنے آرہے ہیں۔بلوچستان میں تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کر دیئے ہیں۔اس دفعہ نئے چہرے زیادہ سامنے آرہے ہیں۔
بلوچستان / کاغذات