ملک میں اہم ایشوز ہیں، پارلیمنٹ ہا¶س کے باہر تمبو لگانا مناسب نہیں: شاہ محمود
ملک میں اہم ایشوز ہیں، پارلیمنٹ ہا¶س کے باہر تمبو لگانا مناسب نہیں: شاہ محمود
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جس سیاست دان میں عاجزی نہیں وہ سیاست کرنا چھوڑ دے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ملک میں اتنے اہم ایشوز ہیں، پارلیمنٹ ہا¶س کے باہر تمبو لگانا مناسب نہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) عوام کی خاطر سیز فائر کر دیں۔ سیاست دانوں میں ضد اور انا نہیں ہونی چاہئے۔ ہم عوام کی نمائندگی کرنے آتے ہیں، تمبو لگانے نہیں۔ ہم قومی اسملی میں سینٹ جیسا ماحول نہیں بنائیں گے۔
شاہ محمود