لداخ میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی نگرانی کی خاطر راڈار سٹیشن قائم نہےں کےا: چین

08 نومبر 2013

بےجنگ (کے پی آئی ) چین نے لداخ کے دولت بیگ سیکٹر میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی نگرانی کی خاطر راڈار سٹیشن قائم کرنے کی خبروں سے دامن جھاڑتے ہوئے واضح کیا کہ انہیں اس بارے میں کوئی خبر نہیں ہے۔ چین میں دفتر خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے نامہ نگاروں کی جانب سے اس راڈار سٹیشن کے قیام سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اس بارے میں کوئی خبر نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ چین سرحدی علاقوں میں بھارت کے ساتھ تصفیہ طلب سرحدی معاملات کو لیکر امن اور بھائی چارہ قائم رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا دونوں فریقین کو موجودہ پر امن حالات برقرار رکھنے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنی چاہئیں اور دونوں فریقین کو کوئیقابل قبول حل نکالنے کیلئے بھی مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔
چینی/ تردید