گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ، ساڑھے 5 ہزار سکھ یاتری 15 نومبر کو لاہور پہنچیں گے

08 نومبر 2013

لاہور (خبر نگار + خصوصی نامہ نگار) ڈسٹرکٹ آفیسر (کوآرڈینیشن) وسیمہ عمر کی زیر صدارت بابا گورو نانک کے 544ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میں محکمہ اوقاف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 5500 کے قریب سکھ یاتری15نومبر سے واہگہ بارڈ راور ائرلائنز کے ذریعے لاہور آئیں گے جہاں سے وہ گوردوارہ نانک صاحب روانہ ہو جائیں گے اور 21 نومبر کو واپس لاہور آئیں گے۔