بلال یاسین کادورہ ثریا عظیم ہسپتال ڈینگی وارڈ میں انتظامات کا جائزہ

08 نومبر 2013

لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر خوراک پنجاب وچیئر مین ڈینگی رسپارنس کمیٹی داتا گنج بخش ٹاﺅن بلال یاسین، ایم پی اے میاں مرغوب اور ایم پی اے شہباز بھٹی نے داتا گنج بخش ٹاﺅن کے افسران اور ڈی ڈی او (ہیلتھ) داتا گنج بخش ٹاﺅن کے ہمراہ ثریا عظیم ہسپتال چوک چوبرجی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک وچیئرمین ڈینگی رسپارنس کمیٹی داتا گنج بخش ٹاﺅن بلال یاسین نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور ڈینگی وائرس میں مبتلا آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں۔ انہوں نے ڈی ڈی او (ہیلتھ) داتا گنج بخش ٹاﺅن کو ہدایت کی کہ وہ ثریا عظیم ہسپتال کی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ رکھیں اور داتا گنج بخش ٹاﺅن میں موجود پرائیویٹ ہسپتالوں کا دور ہ بھی کریں۔